ماسکو شدید سردی کی لپیٹ میں , رواں ماہ 146سالہ ریکارڈ کی پانچویں برفباری , معمولات زندگی متاثر
روس کے دارالحکومت میں برفباری کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ ان دنوں ماسکو شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جہاں کئی فٹ برفباری ریکارڈ کی جارہی ہے۔ماسکو میں رواں ماہ 146سالہ ریکارڈ کی پانچویں سخت برف باری ہوئی اور ویک اینڈ پر ایک ملین کیوبک میٹرز برف صاف کی گئی۔ شدید سردی کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے نظام کے ساتھ ساتھ شہریوں کو دیگر معمولات زندگی میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔ماسکو میں آج درجہ حرارت منفی9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ مزید برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
Leave A Comment