ایرانی قوم مضبوط، طاقتور اور باخبر ہے، علی خامنہ ای
ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے حکومت کےحق میں مظاہروں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم مضبوط، طاقتور اور باخبر ہے۔ ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اپنے فریبی اقدامات روکے۔ایرانی قوم کی عظیم ریلیوں نے دشمنوں کی سازشوں کو خاک میں ملادیا، سازشوں پر اندرونی ملک کرائے کے ایجنٹوں سے عمل کرایا جانا تھا۔ امریکا اپنے آلۂ کاروں پر بھروسہ کرنا چھوڑ دے۔
Leave A Comment