پُرتشدد مظاہروں میں اموات 65 ہوگئیں، ایرانی حکومت
ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ ایران میں پُرتشدد مظاہروں میں اموات کی تعداد 65 ہوگئی ہے، جن میں 15 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ ایرانی حکومت نے ملک میں ہنگاموں کے حوالے سے جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ اب تک ڈھائی ہزار افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں، جن میں سے تہران کے قریب سے 100 مسلح فسادی بھی شامل ہیں۔ پُرامن احتجاج پر کوئی پابندی نہیں لیکن فسادیوں سے سختی سے نمٹیں گے اور املاک تباہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ ایرانی فوج کا ہر سازش کا مقابلہ کرنے کا عزم ہے اور ملکی دفاع ریڈ لائن ہے۔ دشمن کی نقل وحرکت پر نظر ہے اور امریکا، اسرائیل نے فسادات کی سازش کی ہے، ہم اپنے قومی مفادات کا تحفظ کریں گے۔
دوسری جانب ملک بھر انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی بند ہے۔
Leave A Comment