تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت روسی تیل کے معاملے پر تعاون نہ کرے تو امریکا بھارت پر ٹیرف بڑھا سکتا ہے۔

 امریکا کو وینزویلا میں تیل اور دیگر وسائل تک مکمل رسائی حاصل ہونی چاہیے، وینزویلا نے درست رویہ اختیار نہ کیا تو امریکا دوسرا حملہ بھی کرے گا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میکسیکو کے معاملے پر کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا، میکسیکو کو اپنا نظام درست کرنا ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ وینزویلا میں آپریشن کے دوران زخمی تمام امریکی فوجی اہلکار خیریت سے ہیں۔ کیوبا خود ہی گرنے کے قریب ہے، فوجی مداخلت کی ضرورت شاید نہ پڑے۔ روسی صدر کی رہائش گاہ پر یوکرینی ڈرون حملہ مشکوک ہے، امریکی انٹیلی جنس نے بھی حملے کے بارے میں واضح ثبوت نہیں بتایا، کولمبیا کی حکومت پر نئی فوجی کارروائی کا آپشن انہیں اچھا لگتا۔

 

Leave A Comment

Advertisement