ایران میں مظاہرین کی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپیں، 6 افراد جاں بحق
ایران میں مظاہرین کی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ ملک میں مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں تیزی سے گراوٹ کے خلاف مختلف شہروں میں 5 روز سے احتجاج جاری ہے اور یہ مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں۔ کئی شہروں میں مظاہرین نے سرکاری عمارتوں پر بھی دھاوا بولا جبکہ ہنگامہ آرائی میں ملوث 30 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بدھ کو ملک بھر میں تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بھی بند کردیے گئے تھے۔
Leave A Comment