گوجرانوالہ: چلتی بس کے ڈرائیور کا ہارٹ اٹیک سے انتقال، بس گاڑی سے ٹکراگئی، 11 افراد زخمی
گوجرانوالہ میں ساروکی کے قریب چلتی بس کا ڈرائیور ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بس بےقابو ہو کر دوسری بس سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں یونیورسٹی طالبات اور اسٹاف کے لوگ شامل ہیں۔
Leave A Comment