معروف یوٹیوبر ایڈم دی وو گھر میں مردہ پائے گئے
یوٹیوب کے ابتدائی اور معروف کانٹینٹ کری ایٹرز میں شمار ہونے والے ڈیوڈ ایڈم ولیمز جو ایڈم دی وو کے نام سے جانے جاتے تھے 51 برس کی عمر میں امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔
اوسیولا کاؤنٹی شیرف آفس نے تصدیق کی کہ حکام کو گھر سے کوئی رابطہ نہ ہونے پر تشویش لاحق ہوئی، جس کے بعد کارروائی کی گئی، ایک دوست نے سیڑھی سے گھر کی تیسری منزل کی کھڑکی سے اندر جھانکا، جہاں ایڈم دی وو کو بستر پر پڑے دیکھا گیا، فائر ریسکیو کے ہمراہ گھر میں داخل ہونے پر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔شیرف آفس کا کہنا تھا کہ موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے میڈیکل ایگزامنر کی جانب سے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا، جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔
Leave A Comment