ایران میں بس الٹنے کے باعث 13 افراد ہلاک
ایران میں ہائی وے پر بس الٹنے کے باعث درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ وسطی ایران کے ہائی وے پر مسافروں سے بھری بس اصفہان سے شمال مشرقی شہر مشہد کی جانب رواں تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔مسافر بس ہائی وے کے مرکزی گارڈ ریل سے ٹکرا کر مخالف لین میں الٹ گئی اور اس دوران بس ایک ٹیکسی سے بھی ٹکرائی۔حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 11 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ٹیکسی میں موجود دو مسافر بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔اس حادثے میں خواتین سمیت 13 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
Leave A Comment