پنجاب: سسرالیوں کے تشدد سے بہو جاں بحق، 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج
شکرگڑھ کے علاقے نڈی بوڑی میں سسرال والوں کے مبینہ تشدد سے بہو جاں بحق ہو گئی۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد کی مدعیت میں داماد سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ واقعے پر تفتیش جاری ہے۔مقتولہ کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ بیٹی کو اینٹیں مار کر قتل کیا گیا، خاتون کی لاش پوسٹمارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی گئی۔مقتولہ کے اہلِ خانہ کے مطابق بیٹی کے سسرالی اپنی بیٹی کا رشتہ مقتولہ کے بھائی سے کرانا چاہتے تھے، رشتے سے انکار پر بیٹی کو قتل کیا گیا۔
Leave A Comment