ایران کی فوجی صلاحیتیں توقع سے زیادہ برقرار ہیں، امریکی خفیہ اداروں کا انکشاف
امریکی خفیہ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی فوجی صلاحیتیں امریکی دعوؤں کے مقابلے میں زیادہ حد تک برقرار ہیں۔ انٹیلی جنس سے وابستہ کئی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے میزائل سسٹمز، فضائیہ اور بحری قوت کا بڑا حصہ اب بھی فعال حالت میں موجود ہے۔ جنگ بندی کے آغاز تک ایران کے بیلسٹک میزائل ذخیرے اور لانچنگ نظام کا تقریباً نصف حصہ محفوظ تھا، جبکہ پاسدارانِ انقلاب کی بحری قوت کا تقریباً 60 فیصد اب بھی موجود ہے۔ یہ اعداد و شمار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع کے سرکاری بیانات کے برعکس صورتحال کو ظاہر کرتے ہیں، جن میں ایران کی صلاحیتوں کو زیادہ محدود قرار دیا گیا تھا۔
ایران کے صدارتی دفتر نے ملک کی اعلیٰ قیادت میں اختلافات کی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ داخلی سطح پر کوئی بڑا اختلاف موجود نہیں۔