لاہور : 20 پولیس چوکیاں ختم
لاہور پولیس نے انتظامی اور آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر شہر بھر میں 20 پولیس چوکیاں ختم کر کے انہیں ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔ ختم کی گئی چوکیوں میں انڈسٹریل ایریا، لکھوکی، اعوان ڈھائے والا، نادر آباد، سپر ٹاؤن، فردوس مارکیٹ، سگیاں ٹرک اڈا، شیر شاہ، پھلروان، گلدشت ٹاؤن، ایف سی کالج، کرول پنڈ، جوزف کالونی، اکرم پارک، پی سی ایچ ایس ستوکتلہ اور ایل بلاک جوہر ٹاؤن شامل ہیں۔ختم کی گئی چوکیوں کے وسائل، ٹرانسپورٹ اور نفری متعلقہ تھانوں کو منتقل کر دی جائے گی تاکہ پولیس نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
سرکاری ہسپتالوں میں قائم 6 پولیس چوکیوں کو فیسلیٹیشن سینٹرز میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ان میں سروسز ہسپتال، کارڈیالوجی ہسپتال، چلڈرن ہسپتال، جنرل ہسپتال، جناح ہسپتال اور میو ہسپتال شامل ہیں، جو اب بطور پولیس فیسلیٹیشن سینٹر کام کریں گے۔اس حوالے سے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔