تازہ ترین

سرگودھا میں محکمہ ایکسائز کا کلرک ایک لاکھ روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے خیام چوک میں کارروائی کی اور محکمہ ایکسائز کے کلرک سے ایک لاکھ روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ملزم نے شہری سے پراپرٹی ٹیکس درستگی کے عوض رشوت لی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔ مقدمے میں ای ٹی او ایکسائز اور انسپکٹر کو بھی شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement