رحیم یارخان : بیلف کاپولیس تھانہ شیدانی کی چوکی بنگلی پر چھاپہ‘ محبوس برآمد
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کی ہدایت پر بیلف کاپولیس تھانہ شیدانی کی چوکی بنگلی پرکامیاب چھاپہ‘ مبحوس برآمد‘ عدالت پیش‘ رہا کرنے کے احکامات‘ سب انسپکٹرکے خلاف پولیس آرڈرایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی ہدایت‘ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کی ہدایت پر بیلف نے پولیس تھانہ شیدانی کی چوکی بنگلی کے حوالات پرچھاپہ مارکر پراپرہ شریف کے رہائشی محمدنواز کو بازیاب کرلیا‘ محمدنواز کے خلاف نامزد مقدمہ اندراج نہ تھا‘ جسے تفتیشی افسرسب انسپکٹر نے مبحوس بنارکھاتھا‘ بعدازاں بیلف شاہد نے بازیاب ہونے والے محمدنواز کوایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کی عدالت پیش کیاجسے عدالت نے رہاکرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے انچارج چوکی بنگلی سب انسپکٹر محمدجمیل کے خلاف پولیس آرڈرایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔