تازہ ترین

بھارت کی لیجنڈری پلے بیک سنگر آشا بھوسلے کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ممبئی کے بریف کینڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔92 سالہ گلوکارہ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور وہ اس وقت ہسپتال کے ایمرجنسی میڈیکل سروسز یونٹ میں زیرِ علاج ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز آشا بھوسلے کو اچانک سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔ڈاکٹر پریت سامدانی نے ان کے ہسپتال میں داخل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس وقت ایمرجنسی یونٹ میں ڈاکٹروں کی زیرِ نگرانی ہیں، تاہم انہوں نے ان کی صحت کے حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

آشا بھوسلے کے اہل خانہ کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا لیکن ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی حالت نازک ہے۔  ستمبر 1933 کو پیدا ہونے والی آشا بھوسلے بھارتی سینما کی سب سے زیادہ بااثر اور ورسٹائل گلوکارہ سمجھی جاتی ہیں، انہوں نے ’کجرا محبت والا‘، ’رادھا کیسے نہ جلے‘ اور ’لے گئی‘ جیسے بے شمار لازوال گیتوں کو اپنی آواز سے سجایا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement