تازہ ترین

اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی.18سالہ ڈرائیور جاں بحق. ساتھی شدید زخمی ہوگیا .  زخمی ہسپتال منتقل .ریسکیو زرائع کے مطابق  بصیرپور کےنواحی گاؤں کھگہ مہر شاہ کے قریب ایک اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالی لوڈ ذیادہ ہونے کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور 18سالہ نوجوان علی اصغر  جاں بحق ہو گیا، جبکہ دوسرا 20سالہ نوجوان نصرالہ شدید زخمی ہو گیا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا، نعش کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا

Leave A Comment

Advertisement