چین میں عمارت میں آگ بھڑک اُٹھنے سے 3 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔ شمالی چین کے صوبہ شانزی کے شہر تائی یوان میں واقع کنزیان اسٹریٹ کی عمارت میں گزشتہ شب تقریباً 8 بجے آگ لگی، تاہم بروقت کارروائی سے آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ سے متاثرہ عمارت میں ایک ہوٹل بھی واقع ہے۔ آگ زیادہ تر عمارت کی بیرونی دیواروں تک محدود رہی۔ دکانوں کے سامنے کھڑی متعدد برقی سائیکلیں بھی جل گئیں۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ یہی عمارت نومبر 2023 میں بھی آتشزدگی کا شکار ہوئی تھی، جس میں مبینہ طور پر 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 

Leave A Comment

Advertisement