شہر میں پتنگ بازی کے خلاف پولیس نے سخت کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 39 افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں آصف، عدیل، ناصر، اویس، قیصر سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔ایس پی کینٹ کے مطابق ہربنس پورہ، باغبانپورہ اور باٹاپور کے علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 13 پتنگ بازوں کو حراست میں لیا۔اسی طرح فیکٹری ایریا، ڈیفنس اے، جنوبی چھاؤنی اور ڈیفنس بی پولیس نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران 12 ملزمان کو گرفتار کیا۔مصطفیٰ آباد، غازی آباد، برکی اور ڈیفنس سی کے علاقوں میں بھی پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کر لیا۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement