تازہ ترین

ایف آئی اے کا احساس کفالت پروگرام میں مبینہ فراڈ پر چھاپہ کے دوران تین ملزم گرفتار کرلیے گئے۔ ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزمان ولی محمد، ارسلان احمد اور ثناء اللہ ارشد کو اُس وقت رنگے ہاتھوں پکڑ جب وہ خواتین کی بائیو میٹرک تصدیق کی آڑ میں مبینہ طور پر امدادی رقوم خرد برد کر رہے تھے۔  ملزمان سے بینک کنیکٹ ڈیوائس، 200 سے زائد خواتین کے شناختی کارڈ برآمد اور ایسے 45 خواتین کے شناختی کارڈ بھی ملے جن کی بائیو میٹرک ہونا باقی تھی، رجسٹر اور موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ زیرِ حراست ملزمان سے خاتون کے 14 ہزار 500 روپے ہڑپ کرنے کا انکشاف بھی ہوا ہے جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement