تازہ ترین

کراچی سے لاہورجانیوالی قراقرم ایکسپریس سے گرکر خانیوال کی رہائشی مسافرخاتون جاں بحق‘ پولیس نے نعش کارروائی کیلئے آبائی علاقہ روانہ کردی‘خانیوال کی رہائشی 55سالہ شاہین بی بی جوکہ کراچی سے واپس خانیوال جارہی تھی کہ کوٹسمابہ کے نزدیک چلتی ٹرین سے گرکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی‘ پولیس نے جاں بحق ہونے والی شاہین بی بی کی نعش تحویل میں لیکر کارروائی کے بعد تدفین کیلئے آبائی شہرروانہ کردی۔

Leave A Comment

Advertisement