تازہ ترین

کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں ٹرک پر لدی ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی 74 موٹر سائیکلیں جل گئیں۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گڈاپ کے قریب موٹر سائیکلوں کے ٹرک میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ بجھانے کی کوشش کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور بھی معمولی زخمی ہوا۔ ایک فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔موٹر سائیکلوں سے لدا یہ ٹرک کراچی سے ملتان جا رہا تھا۔

 

Leave A Comment

Advertisement