اوکاڑہ: مبینہ پولیس مقابلہ، دو خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار دو فرار
تھانہ شیر گڑھ کے علاقہ امباں والی پلی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت لڈی اور عاشق کے نام سے ہوئی ہے جو اقدام قتل، ڈکیتی اور سرقہ سمیت 45 سنگین مقدمات میں ملوث ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل، نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ دو ساتھی فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔