لندن : ایران کے لیے مبینہ جاسوسی کے شبے میں 4 افراد گرفتار
برطانیہ کے دارالحکومت میں ایران کے لیے مبینہ جاسوسی کے شبے میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ افراد یہودی برادری سے منسلک مقامات اور شخصیات کے بارے میں معلومات جمع کرنے کے شبے میں حراست میں لیے گئے ہیں۔ ایک ایرانی شہری اور برطانوی و ایرانی شہریت رکھنے والے 3 افراد کو بارنیٹ اور واٹفورڈ سے حراست میں لیا گیا۔ ان پر غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد کرنے کا شبہ ہے۔کاؤنٹر ٹیررازم پولیسنگ لندن کی سربراہ ہیلن فلینگر کے مطابق یہ گرفتاریاں ایک طویل عرصے سے جاری تحقیقات کا حصہ ہیں اور حکام مشتبہ سرگرمیوں کو روکنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔مزید کارروائی میں 6 دیگر افراد کو بھی ہیرو سے گرفتار کیا گیا جن کی عمریں 20 سے 49 سال کے درمیان ہیں۔ ان پر ایک ملزم کی معاونت کا شبہ ہے، جبکہ ان میں سے ایک شخص کو پولیس اہلکار پر حملہ کرنے کے الزام میں بھی گرفتار کیا گیا۔