اوکاڑہ : 2 ڈاکووں کا پل جوئیہ آبادی کے قریب پولیس سےمقابلہ , ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
گرفتار ڈاکو کی شناخت نواز کے نام سے ہوئی . ڈاکو ڈکیتی ، راہزنی اور نقب زنی جیسے 25 سنگین جرائم میں ملوث پایا گیا.گرفتار ڈاکو کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل ، نقدی اور اسلحہ برآمد دو مسلح ڈاکوؤں نے شہری سے موٹر سائیکل اور نقدی چھینی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ راوی اور انکی ٹیم نے بہادری سے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا ڈاکووں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا
Leave A Comment