صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ایرانی حکومت اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کا سانحہ گہرے جذباتی، سیاسی اور قومی اثرات کا حامل ہوتا ہے، غم کی اس گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔صدر مسلم لیگ ن نے خطے اور دنیا میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اللہ ایرانی قوم کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق دے۔

Leave A Comment

Advertisement