کراچی : غیرقانونی فارن کرنسی کی خرید وفروخت گینگ کے 3افراد گرفتار
غیرقانونی فارن کرنسی کی خرید وفروخت اور حوالہ ہنڈی کا منظم نیٹ ورک پکڑا گیا۔ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی آئی آئی چندریگرروڈ کے قریب ٹاور کے پاس کارروائی،3ملزمان گرفتار کرلیے، گرفتار ملزمان میں شاہد ، جنید اور خرم شامل ہیں ۔ ملزمان کے قبضہ سے 19,800 امریکی ڈالر اور 03 موبائل فونز برآمد کیے گئے، ملزمان فارن کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت اور ہنڈی حوالہ سے متعلق ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں۔ملزمان کو برآمد شدہ غیرملکی کرنسی اورموبائل فونزسمیت تھانہ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں غیر قانونی فارن کرنسی کے کاروبار اور ہنڈی حوالہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔