کراچی : مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 2 زخمیوں سمیت 4 ڈاکو گرفتار
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے ہوئے جن میں دو زخمیوں سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق جیل چورنگی کے قریب فیروز آباد پولیس اور شاہین فورس کے جوانوں کا ملزمان سے آمنا سامنا ہوا۔فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت شاہ رخ کے نام سے ہوئی جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی ولید اور علی اکبر کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔گرفتار ملزمان کا ایک ساتھی ساجد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔