لیسکو نے بسنت پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی اور سیفٹی سے متعلق 27 نکاتی پلان لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔لیسکو کی رپورٹ کے مطابق بجلی سے متعلق شکایات کے لیے لیسکو ہیڈکوارٹر میں سینٹرل کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹر قائم ہوگا، حکومت سے کوآرڈینیشن کے لیے کمشنر آفس میں بھی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ لاہور والڈ سٹی میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے داتا دربار ڈویژن کنٹرول روم قائم ہوگا، لاہور سب ڈویژن میں شکایات کے لیے 111 نمبر آپریشنل ہوں گے۔

 

Leave A Comment

Advertisement