تازہ ترین

کپاس کی گانٹھوں سے لوڈ ٹرالر میں آگ لگ گئی‘ ایک کروڑ روپے مالیت کی کپاس جل کر خاکستر‘ اطلاع پاکر پولیس اور ریسکیو فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پاکر مزید نقصان سے بچالیا۔  خانپور کریم میرج ہال کے قریب رحیم یار خان سے فیصل آباد جانیوالے کپاس کی گانٹھوں سے لوڈ ٹرالر میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک کروڑ روپے مالیت کی گانٹھیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس اور ریسکیو فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پاکر مزید 15 لاکھ روپے مالیت کی گانٹھیں بچالیں۔ ممکنہ طور پر ٹرالر کا سلنسر اوور ہیٹ ہونے کی وجہ سے چنگاری نکل کر لوڈ شدہ کاٹن کی گانٹھوں میں میں گرنے سے آگ لگی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement