تازہ ترین

مزدا  ٹرک موٹر سائیکل سواروں پر الٹ گیا.موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق.دوسرا شدید زخمی .نعش اور زخمی ہسپتال منتقل . ریسکیو زرائع کے مطابق جی ٹی روڈ رینالہ بائی پاس پر اجناس سے لوڈ ایک مزدا ٹرک نمبری K-8456 اچانک موٹر سائیکل سواروں پر اُلٹ گیا، حادثہ میں موٹر سائیکل نمبری LXM-9629 پر سوار ایک 28 سالہ نوجوان محمد اصغر سکنہ 15/1AL اختر آباد جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا 25 سالہ نوجوان وقار شدید زخمی ہو گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیاں  شروع کر دیں ریسکیو نے ٹرک کے نیچے دبے نوجوانوں کو ریسکیو کر کے باہر نکالا اور  زخمی نوجوان کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نعش اور زخمی کو  ہسپتال منتقل کر دیا

Leave A Comment

Advertisement