لاہور: شیرنی کا 8 سالہ بچی پر حملہ، شیرنی کے مالکان گرفتار
لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں شیرنی کے 8 سالہ بچی پر حملے کے واقعے میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شیرنی اور اس کے مالکان کو گرفتار کرلیا۔ یہ کارروائی ایس پی اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی۔ واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ بھیکیوال سے شیرنی کو ساتھ لے کر فرار ہوگئے تھے، تاہم ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر فوری آپریشن شروع کیا گیا۔ پولیس نے نواں کوٹ کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شیرنی اور ملزمان کو تین گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے پاس شیرنی رکھنے کا کوئی قانونی لائسنس موجود نہیں تھا۔ شیرنی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں واقع بھیکیوال کی کچی آبادی میں ایک پالتو شیرنی نے 8 سالہ بچی پر حملہ کر کے اُسے زخمی کردیا تھا جس کے بعد ملزمان شیرنی کو لے کر فرار ہوگئے تھے۔
Leave A Comment