کابل: داعش نے ریسٹورنٹ دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں چینی ریسٹورنٹ میں دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی، دھماکے میں 7 افراد ہلاک، 20 زخمی ہوئے تھے۔
https://www.rehbernews.com/news_single_category.php?id=68653
ریسٹورنٹ دھماکے میں ہلاک ہونیوالوں میں ایک چینی نژاد مسلم شہری اور 6 افغان شہری شامل ہیں، چینی مسلم شہری عبدالماجد چین کے علاقے سنکیانگ کا رہائشی تھا۔دھماکا چینی ریسٹورنٹ کے کچن کے نزدیک ہوا، ریسٹورنٹ چینی نژاد مسلم شہری عبدالماجد اور افغان شہری عبدالجبار مل کر چلاتے تھے۔
دھماکے کے زخمیوں میں 4 خواتین اور بچہ بھی شامل ہے۔
Leave A Comment