تازہ ترین

صاحبزادہ حامد رضا کو سنائی گئی سزا انصاف، قانون اور عدالتی شفافیت کے اصولوں کے منافی ہے۔ جمعیت علماء پاکستان وملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے صاحبزادہ حامد رضا کو سنائی گئی دس سال کی سزا پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا کو سنائی گئی سزا اور ان کو اسمبلی کی رکنیت سے محروم کرنا انصاف قانون اور عدالتی شفافیت کے منافی ہے۔ وہ سنی جماعتوں کے ایک اتحاد سنی اتحاد کونسل کے نہ صرف سربراہ ہیں بلکہ ایک بہت بڑے دینی ادارے اور آستانہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انھوں نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف اور ملک میں امن امان کے قیام کیلئے بھرپور جدوجہد کی ہے۔ وہ دہشت گردی کا کیسے حصہ بن سکتے ہیں۔ حکمران عدلیہ پر دباؤ ڈال کر اس قسم کے فیصلے کرانے سے گریز کریں۔ اس سے قانون کی عملداری اور انصاف کے سب دعوے بے معنی ہو کر رہ گئے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement