گھریلوجھگڑوں‘ مالی پریشانیوں اور بیروزگاری سے دلبرداشتہ 4خواتین سمیت 7افراد کا اقدام خودکشی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ 

میرپورماتھیلوکے رہائشی 18سالہ غلام یٰسین‘ دڑی عظیم خان کے رہائشی 19سالہ شمیر‘ سردارگڑھ کے رہائشی 18سالہ احمدمنظور‘ تھلواڑی کی رہائشی 58سالہ شمیم بی بی‘ خانپور کی رہائشی 18سالہ گجری مائی‘ منظورآباد کی رہائشی 40سالہ یاسمین اور صادق آباد کی رہائشی 35سالہ راجی مائی نے گھریلوجھگڑوں‘ مالی پریشانیوں اور بیروزگاری سے تنگ آکر زہریلی گولیاں‘ سپرے پی کر خودکشی کی کوشش کی جنہیں ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں تمام افراد کوطبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement