تازہ ترین

ون فائیو پر جھوٹی کال کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کشمیر خان نے اپنی ٹانگ پر خود گولی ماری اور 15پر کال کر دی۔ملزم نے پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن پر بتایا کہ نامعلوم شخص گولی مار کر چلا گیا، پولیس موقع پر پہنچی تو حقائق مختلف نکلے۔پولیس نے ملزم کو مشکوک جان کر پوچھ گچھ کی تو سچ سامنے آ گیا، ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ دشمنی چل رہی ہے جھوٹا مقدمہ کرانے کا پلان بنایا تھا۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ 

 

Leave A Comment

Advertisement