لاہور: ڈیفنس سی میں بااثر شخص کی مزدوروں پر تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار
ڈیفنس سی کے علاقے میں دو مزدوروں پر بااثر ملزم آفتاب میو کے مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آفتاب میو نامی شخص پلاسٹک کے پائپ سے دو مزدوروں، آصف اور تنویر پر تشدد کر رہا ہے۔ ویڈیو منظرعام پر آتے ہی پولیس نے حرکت میں آ کر کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ایس پی کینٹ نے فوری طور پر ایس ایچ او ڈیفنس سی اور پولیس ٹیم کو کارروائی کا حکم دیا۔ پولیس نے ویڈیو کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔