ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا .زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 122 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش تھا۔ زلزلے کا مرکز باجوڑ سے 102کلومیٹر دور ریکارڈ کیا گیا۔
زلزلے کے جھٹکے لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، ہری پور، ایبٹ آباد، چارسدہ، سوات (مینگورہ)، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں اور آزاد کشمیر کے علاقوں ہٹیاں بالا، جہلم ویلی، چناری و دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اس وقت شدید بارش بھی جاری ہے۔غذر سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ افغانستان اور تاجکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاعات موصول نہیں ہوئیں
Leave A Comment