تازہ ترین

پولیس کی جانب سےجرائم کی شرح میں اعدادوشمار جاری اوکاڑہ پولیس نے جولائی 2025 میں وارداتوں میں ملوث 8 گینگز کا خاتمہ ،  گینگز کے 21 ارکان گرفتار ، ایک کروڑ 96 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ،  ملزمان سے 65 پسٹل ،06 بندوق ، 04 رائفل ، 02 کاربین اور 226 گولیاں برآمد کی گئیں پولیس مقابلوں کے دوران 8 خطرناک ڈاکو ہلاک ، ایک خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا ، منشیات برآمدگی پر 110 ملزمان کو گرفتار کیاگیا ، ملزمان سے 83 کلو چرس اور آئس 1060 گرام برآمد، 4878 لیٹر شراب ، 130 لیٹر لہن اور 05 چالو بھٹیاں برآمد  اشتہاری و عادی مجرمان کے خلاف بھی موثر کارروائیاں 415 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا،  سنگین جرائم میں ملوث اے کیٹیگری کے 100 ،  بی کیٹیگری کے 315 اشتہاری مجرمان گرفتار ، 60 عدالتی مفروران ، 71 ٹارگیٹڈ آفینڈرز بھی گرفتار شہر میں ایس او ایس ناکے ، سرچ و کومبنگ آپریشنز اور کرائم پاکٹس پر موثر گشت کو یقینی بنایا گیا ،جرائم کے خاتمے کےلیے انٹیلیجنس آپریشنز اور کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے گی ۔

Leave A Comment

Advertisement