گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے کارڈز، فائلز اور نمبر پلیٹس کی ڈلیوری کا کنٹریکٹ ختم
محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے کارڈز، فائلز اور نمبر پلیٹس کی ڈلیوری سے متعلق کنٹریکٹ ختم کر دیا ہے.ایکسائزحکام کے مطابق محکمہ ایکسائز کا پاکستان پوسٹ کےڈلیوری کا3سالہ کنٹریکٹ فروری میں ختم ہوگیا تھا،ڈی جی ایکسائز نے5ماہ کےلئے کنٹریکٹ میں توسیع کی تھی ،ڈلیوری میں توسیع شدہ کنٹریکٹ گزشتہ ہفتے ختم ہوگیا تھا۔ایکسائزحکام کا کہنا تھا کہ ساڑھے3سال میں 60لاکھ سےزائد کارڈز،فائلز ،نمبر پلیٹس فراہم کی گئیں،ریٹس کم ہونے پر پرائیویٹ کمپنی سے کنٹریکٹ ختم کر کے جی پی او کو دیا گیا تھا،نئے کنٹریکٹ میں ریٹس معمولی طور پر بڑھائے جائیں گے،سابقہ کنٹریکٹ میں فائل ڈیلیوری 37 ،کارڈڈلیوری کے 27روپے مقررتھے،نئے کنٹریکٹ بارےجلد ایس اوپیز مکمل کرکے ڈلیوری جاری رہے گی۔
Leave A Comment