تازہ ترین

سکول کے سوئمنگ پول میں طالبعلم کی ہلاکت کے واقعے پر حکومت نے نوٹس لے لیا ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے واقعے کی ابتدائی تحقیقات شروع کرتے ہوئے دی پنجاب سکول سے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سکول انتظامیہ کو رپورٹ کے ہمراہ اتھارٹی میں پیش ہونے کا بھی حکم دے دیا ،ایجوکیشن اتھارٹی نے ستوکتلہ تھانے میں جلد انکوائری کیلئے درخواست جمع کروادی،ایجوکیشن اتھارٹی نے ایس ایچ او ستوکتلہ سے معاملے کی رپورٹ جلد فراہم کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

 ایجوکیشن اتھارٹی  کا کہنا ہے کہ متعلقہ تھانے کی رپورٹ سے بچے کی ہلاکت کا تعین ہوسکے گا۔ایجوکیشن اتھارٹی نے ڈی ای او ایلمنٹری امتیاز اعوان کو انکوائری کمیٹی کا سربراہ بنا دیا،ڈی ای او ایلمنٹری امتیاز اعوان آج سکول وزٹ کرکے رپورٹ مرتب کریں گے۔امتیاز اعوان سوئمنگ پول کی گہرائی کی جانچ کیساتھ سکول سٹاف سے بھی انکوائری کریں گے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement