تازہ ترین

ڈیفنس انویسٹی گیشن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قیوم آباد سے اغوا ہونے والے ڈیڑھ سالہ بچے کو بازیاب کرالیا ہے، جبکہ اغوا میں ملوث خاتون سمیت دو مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مغوی بچے عبداللہ کو 2 جولائی کی شام تقریباً 6 بجے قیوم آباد میں واقع اس کے گھر سے اغوا کیا گیا تھا۔واقعے کا مقدمہ نمبر 494/2025، اغوا برائے تاوان کی دفعات (364-A) کے تحت 3 جولائی کو مغوی بچے کی والدہ سعیدہ بی بی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ گرفتار ملزمان اور متاثرہ خاندان کا تعلق جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپور سے ہے جس پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس نے انکوائری کا دائرہ کار وسیع کیا۔ڈیفنس انویسٹی گیشن پولیس نے جدید ٹیکنیکل ذرائع اور مخبری کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بحفاظت بازیاب کرایا، جس کے بعد مغوی بچے کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement