سندھی لوک گلوکار الن فقیر کو مداحوں سے بچھڑے 25برس بیت گئے
صدارتی ایوارڈ یافتہ سندھی لوک گلوکار الن فقیر کو مداحوں سے بچھڑے 25برس بیت گئے ہیں لیکن اُن کی یاد آج بھی لاکھوں دلوں میں زندہ ہے سندھی زبان سے عدم واقفیت کے باوجود اُن کی پرسوز آواز کے لاکھوں شیدائی آج بھی دنیا بھر میں موجود ہیں۔
الن فقیر 1932ء کو سندھ کے ضلع جامشورو میں پیدا ہوئے تھے اور اُنھوں نے صوفیانہ کلام گا کر ملک گیر شہرت حاصل کی اُنھوں اردو اور سندھی میں قومی ترانے بھی گائے تھے اُن کی گائیگی کا انداز اس لیے منفرد تھا کہ وہ گلوکاری کے ساتھ ساتھ اعضاء کی شاعری بھی کرتے تھے۔ الن فقیر کے والد ایک ڈھولچی تھے جوکہ شادی اور دیگر تقریبات میں ڈھول بجانے کے علاوہ گانے بھی گایا کرتا تھے۔ الن فقیر اگرچہ صوفی تھے لیکن اُنہوں نے فقیر تخلص کا انتخاب کیا وہ گھر بار چھوڑ کر حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر سکونت پذیر ہو گئے۔
Leave A Comment