راولپنڈی، جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے 12 کیسز کی سماعت آج ہو گی
9 مئی کے واقعات سے متعلق 12 اہم مقدمات کی سماعت آج انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگی۔
ان مقدمات میں جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) پر حملہ کیس بھی شامل ہے، تاہم یہ کیس کچہری سماعت کی بجائے عدالت میں سنا جائے گا۔تمام مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے اور یہ سماعتیں راولپنڈی کی ضلع کچہری میں واقع انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوں گی۔عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔آج کی سماعت میں 9 مئی کے 11 مقدمات میں باقی رہ جانے والے ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی۔ چالان کی تقسیم کا پراسس مکمل کیا جائے گا، جس کے بعد باقاعدہ فردِ جرم عائد کرنے کے مراحل کی طرف پیش رفت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کا کچہری سماعت گزشتہ دو ماہ سے تعطل کا شکار ہے، جس پر عدالت نے نوٹس لیتے ہوئے سماعت کو کچہری میں منتقل کیا ہے تاکہ کارروائی میں مزید تاخیر نہ ہو۔
Leave A Comment