تازہ ترین

اوکاڑہ  گھریلو ناچاقی پر خاوند نے کلہاڑی کے وار کر کے بیوی کو قتل کردیا ، ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار.  تھانہ شیر گڑھ کی حدود شیر نگر میں  45 سالہ خاتون قتل کی واردات پر ڈی پی او راشد ہدایت کے نوٹس پر ایس ایچ او رائے غلام رسول نےپولیس نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ کر ضروری  کاروائی  اور شواہد  اکٹھے  کئے. ابتدائی  تفشیش کے مطابق  ملزم مشتاق نے گھریلو ناچاکی پر اپنی بیوی کوثر بی بی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا. پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے ملزم کوچند گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا گیا بعد از تفشیش اور میڈیکل رپورٹ  ملنے پر واردات کے حقائق  سامنے آئیں گے ، پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ,ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزادلوائی جائے گی ، کسی کو ناحق قتل کرنے والا کسی بھی رعایت کا مستحق نہیں

Leave A Comment

Advertisement