اوکاڑہ : جبوکہ روڈ پر پولیس مقابلہ 2 خطرناک ڈاکو ہلاک 2 فرار
اوکاڑہ جبوکہ روڈ پر پولیس مقابلہ 2 خطرناک ڈاکو ہلاک 2 فرار. خطرناک ملزمان کراس فائرنگ میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، دونوں ڈاکو علاقےمیں خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے
ڈسٹرکٹ آفیسر سی. سی. ڈی کے مطابق بدنام زمانہ ڈاکو صدی مراثی ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری اور نقب زنی سمیت 32 مقدمات جبکہ علی شیر وٹو ڈکیتی ،گاڑی چوری اور نقب زنی کے 72 مقدمات میں ملوث پائے گئے سی. سی. ڈی پر حملہ، مزاحمت قتل اور اسلحہ برآمدگی کے تحت مقدمہ درج، دو ملزمان فرار موقع سے 2 پسٹل اور گولیاں برآمد، پولیس کی مزید کارروائی جاری ملزمان کے مارے جانے پر عوام نے سکھ کا سانس لیا فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے ریجنل آفیسر سی سی ڈی ساہیوال ریجن اور ڈی او اوکاڑہ کا کہنا ہے کہ جرائم کا خاتمہ اور امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے