ومبلڈن اوپن ٹینس: دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کا ایونٹ میں شاندار آغاز
ومبلڈن اوپن ٹینس میں دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز نے ایونٹ میں شاندار آغاز کیا۔پہلے راؤنڈ میں سپینش ٹینس سٹار نے اٹلی کے فیبیو فوگنینی کو دو کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دی، روس کے ڈینیئل میدویدیف کو اپ سیٹ شکست ہوئی۔فرانس کے بینجمن بونزی نے رشین پلیئر کو شکست دیدی۔