جعلی واٹس ایپ اور کالز کے ذریعے مالیاتی فراڈ کرنیوالا گروہ بے نقاب، 6 ملزمان گرفتار
ملتان میں مالی فراڈ کرنے والوں کے خلاف این سی سی آئی اے کا ایکشن، واٹس ایپ، جعلی فیس بک آئی ڈیز اور جعلی جازکیش اکاؤنٹس کے ذریعے لوٹ مار کرنے والے گروہ کے 6 ارکان گرفتارگرفتار کرلئے۔ملتان میں مالی فراڈ میں ملوث گروہ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن اتھارٹی نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان پر الزام ہے کہ وہ واٹس ایپ، جعلی فیس بک آئی ڈیز اور جعلی جازکیش اکاؤنٹس کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث تھے۔نیشنل سائبر کرائم کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن اتھارٹی کے مطابق یہ گروہ مختلف طریقوں سے عوام کو دھوکہ دے کر ان سے رقم بٹورتا تھا۔ سادہ لوح افراد کو انعامات، نوکریوں اور دیگر بہانوں سے پھنسایا جاتا تھا، اور بعد ازاں ان سے جازکیش یا دیگر موبائل بینکنگ ذرائع سے رقم منگوائی جاتی تھی۔