مدرسے میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانےسے 3بچےجاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق منڈی بہاء الدین کے ایک مدرسے میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانےسے 3 بچےجاں بحق ہوگئے جبکہ ایک طالب علم کی حالت غیر ہوگئی جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جاں بحق بچوں میں 11سالہ شاہزیب، 13سالہ سفیان اور 14 سالہ احسن شامل ہیں۔چاروں بچوں نےکھانا کھایا تھا جس کے بعد ان کی طعبیت خراب ہوئی ، اس سلسلے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement