گوجرانوالہ: نشئی باپ کا ڈنڈوں سے بیٹیوں پر وحشیانہ تشدد، ایک بیٹی جاں بحق
گوجرانوالہ میں نشئی باپ نے بیٹیوں پر ڈنڈوں سے تشدد کرکے ایک بیٹی کو قتل کردیا۔
ملزم کمرے میں آئس کا نشہ کررہا تھا ، بیٹیاں کمرے میں گئیں تو ملزم نے ڈنڈوں سے بیٹیوں کو مارنا شروع کردیا۔باپ کے وحشیانہ تشدد سے 7 سالہ بیٹی جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئیں۔پولیس کے مطابق واقعے کے وقت بچیوں کی والدہ گھر میں موجود نہیں تھی جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
Leave A Comment