پاکستان سنسنی خیز مقابلے کے بعد فرانس کو شکست دے کر ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے فائنل میں
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ)کے نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان فرانس کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو سیمی فائنل میں پینالٹی شوٹ آؤٹس پر شکست سے دوچار کیا۔
مقررہ وقت میں پاکستان اور فرانس کا میچ 3-3 سے برابر رہا، ابتدائی 2 کوارٹرز میں پاکستان کو 2-0 کے خسارے کا سامنا تھا، جس نے تیسرے کوارٹر میں کم بیک کرتے ہوئے 3 گول سکور کیے۔پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے تاہم کوئی ٹیم گول سکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔دوسرے کوارٹر کے 10ویں منٹ میں فرانس نے گول سکور کرکے پاکستان پر ایک گول برتری حاصل کی۔ تیسرے کوارٹر کے 5ویں منٹ میں فرانسیسی پلئیر نے گول داغ کر برتری 0-2 کردی، 3 منٹ بعد رانا وحید اشرف نے گول کرکے میچ میں پاکستان کیلئے پہلا گول سکور کیا۔بعدازاں تیسرے کوارٹر کے 12ویں منٹ میں پنالٹی پر سفیان مقیم اور 13ویں منٹ میں رانا وحید نے میچ میں اپنا دوسرا گول سکور کرکے ٹیم کو 2-3 کی برتری دلادی۔چوتھے کوارٹر میں فرانس کی ٹیم پاکستانی کی برتری کو برابر کرنے میں کامیاب ہوگئی۔