وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز کا تیسرا روز،لاہور ڈویژن کے ہاتھوں کبڈی میچ میں ساہیوال کو شکست
وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز کا تیسرا روز،لاہور ڈویژن نے کبڈی میچ میں ساہیوال کو 40-44 سے ہرادیا۔فیصل آباد نے کبڈی میچ میں ملتان کو 35-57 پوائنٹس سے ہرادیا۔ڈی جی خان نے راولپنڈی کو 23-50 پوائنٹس سے شکست دے دی۔اسی طرح سرگودھا نے بہاولپور کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد28-30 سے شکست دی۔پوائنٹس ٹیبل پر لاہور، فیصل آباد اور ڈی جی خان چار، چار پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب مطابق روایتی کھیل کبڈی کے بھرپور مقابلے جاری ہیں،جیتنے والی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 1،1لاکھ روپے کے انعامات دیئےجائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سمر گیمز میں کھلاڑیوں کو 75لاکھ کے انعامات دیئےجارہے ہیں۔